وزیر اعظم کی نا اہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے سابق چیف جسٹس افتخارکی جماعت کے صوبائی سیکریٹری وہاب بلوچ کو وزیراعظم عمران کی نا اہلی کیلئےدائر درخواست کےقابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کا حکم دیاہے۔درخواست گزار کو وزیر اعظم کے خلاف دیگر ہائی کورٹس کے فیصلوں کی تفصیلات بھی پیش کرنےکیلئے کہا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ وہ اسلام آباد لاہور اور پشاور ہائی کورٹس کے فیصلے کی نقول دیکھنے کے بعد ہی کوئی حکم جاری کرے گی ۔وہاب بلوچ نے درخواست میں کہا ہے کہ وزیر اعظم دستاویز میں مبینہ بیٹی کا ذکر نہ کرنے کی وجہ سے صادق و امین نہیں رہے۔ دریں اثناسندھ ہائی کورٹ نے سانحہ سیوھن کے گرفتار ملزم نادر جکھرانی کا مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت سے فوجی عدالت منتقل کرنے کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وکلا سے 28اکتوبر تک رپورٹ مانگ لی ۔ عدالت نے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔د رخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نادرجکھرانی کو 8جون 2017کو اندورن سندھ سے حراست میں لیا گیا ۔ سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نےاس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سی ٹی ڈی نے 11ستمبر کو منگھوپیر سے نادر جکھرانی کی گرفتاری ظاہر کی اور اسے سیوھن حملہ کیس میں ملوث کر دیا ۔ علاوہ ازیں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے کامران قاضی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے قرار دیااستغاثہ ملزم کیخلاف ثبوت دینے میں ناکام رہا ۔علاوہ ازیں عدالت عالیہنے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے27ستمبر کو شاہ لطیف کے علاقےسے مبینہ پولیس حراست میں لئے جانے والے شہری کریم بخش کو بازیاب کراکر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More