حوثیوں نے 55یونیورسٹی طلبہ اغوا کر لیے۔نامعلوم مقام پر منتقل

0

صنعاء (صباح نیوز)حوثی شیعہ باغیوں نے صنعایونیورسٹی کو بند کرکے 55طلبہ کو اغوا کر لیا اورکسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا مغویوں کو ڈرانے، دھمکانے کے لیے عمارت کے اطراف میں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں کھڑی کردیں۔۔امریکی ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا نے صنعا یونیورسٹی کے داخلی دروازے پر احتجاجی طلبہ کو الگ کرنے کے لیے طاقت کا بھیاستعمال کیا اور زیادہ سرگرم طلبہ کو فوجی انداز میں اغوا کر لیا ۔ باغیوں نے دارالحکومت میں سکیور ٹی مزید سخت کردی ہے اور صنعا کے مرکزی میدان التحریر کے نزدیک شاہراہوں پر اپنے دستے تعینات کردئیےہیں جبکہ فوجی گاڑیاں بھی شہر میں گشت کررہی ہیں۔حوثیوں نے شہر کے ہوٹلوں اور دوسری اقامت گاہوں میں عارضی مقیم ا فراد کی جامہ تلاشی شروع کررکھی ہے شناخت کرانے میں ناکام نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More