امام الحق کے تمام اسکین کلیئر ہیں-پی سی بی

0

ابو ظبی(امت نیوز) کیوی بولر فرگوسن کے خطرناک باؤنسر سے پاکستانی اوپنر بیٹسمین امام الحق زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بلے باز امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔امام الحق کو کیوی بولر لوکی فرگوسن کا تیز باؤنسر جبڑے پر لگا وہ ہیلمٹ کی وجہ سے خطرناک انجری سے بچ گئے لیکن ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔شدید تکلیف کے باعث امام الحق کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More