انڈر 19 ٹورنامنٹ- گروپ اے میں مزید تین لیگ میچز کا فیصلہ

0

لاہور(امت نیوز)لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر زونل انڈر 19ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے تیسرے رائونڈ میں مزید تین میچز کافیصلہ ہوگیا ہے ۔ایل سی سی اے کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں نارتھ زون بلوز نے ایسٹ زون وائٹس کو 42رنز سے شکست دی ۔نارتھ زون بلوز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 270رنز بنائے ۔سعد خان نے 123اور محمد حماد نے 109رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ محمد ارسلان نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں ایسٹ زون وائٹس کی ٹیم228رنزپر پویلین لو ٹ گئی ۔محمد ارسلان نے 65اور محمد حسن نے 35رنز کی نمایاں اننگ کھیلی ۔ اتفاق ایل آر سی اے گرائونڈ میں نارتھ زون وائٹس نے ویسٹ زون وائٹس کو 6وکٹوں سے زیر کیا ۔ویسٹ زون وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 40اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے ۔حمزہ اشرف نے 33اور یاسین خان نے 31رنز بنائے ۔محمد عامر اور مستنصر نصیر نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔نارتھ زون وائٹس نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔عرفان عابد نے 62اور ایان علی نے 51رنز بنائے ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More