اسرائیلی فوج نے غزہ میں گھس کر 7 فلسطینی شہید کردیئے

0

خان یونس(امت نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں گھس کر 7 فلسطینی شہید کردیئے ، جن میں حماس کمانڈر نورالدین براکا بھی شامل ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار کے حملے میں ایک فوجی مارا گیا، جب کہ دوسرا زخمی ہے ۔ غزہ کے علاقے خان یونس ودیگر بستیوں پر اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز 7سے زائد راکٹ داغے، تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ کی پٹی پر فوجی آپریشن کے نام پر قابض فوج نے 6بے گناہ فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔قبل ازیں سادہ لباس کار سوار اسرائیلی اہلکاروں نے سرحد عبور کر کے خان یونس کے علاقے میں حماس کے مقامی رہنما نور الدین براکا کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔ وہ خان یونس میں حماس کے ملٹری ونگ، ایزدان القاسم بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ حماس کے ترجمان نے کارروائی کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں تین کلومیٹر اندر آکر ایک کار سے فائرنگ کی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے اور ٹینکوں سے شیلنگ کی گئی۔ فلسطینی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز جنوب میں خان یونس کے مشرقی حصے میں ہوا۔ جنوبی اسرائیل میں راکٹوں سے خبردار کرنے کے لیے سائرن بھی بجائے گئے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے سرحد عبور کر کے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اس علاقے میں فوجی آپریشن کیا گیا، جب کہ حالیہ مہینوں میں کشیدگی بڑھنے پر اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے پیرس کا دورہ مختصر کر دیا ہے، جہاں جنگ عظم اوّل کے سو سال مکمل ہونے پر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More