قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری جاری

0

اسلام آباد(امت نیوز) قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ (کل) جمعرات سے شروع ہوگا۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 16 نومبر سے جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض اسلام آباد ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن انجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مرد اور خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More