ایمپریس مارکیٹ اور ریمبوسینٹر کے اطراف مزید 17دکانیں مسمار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی انکروچمنٹ عملے نے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی دکانوں سمیت 17دکانیں مسمارکردیں۔تفصیلات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ عملے نے صدر ایمپریس مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایمپریس مارکیٹ اور ریمبوسینٹر کے اطراف مزید 17دکانیں مسمار کردی ہیں، امت کو ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی 4دکانیں نالے کے اوپر قائم تھی جن کو مسمار کیا گیا ہے اس کے علاوہ ایمپریس مارکیٹ کے عقب میں اور ریمبوسینٹر کے اطراف دکانیں مسمار کی ہیں‘انہوں نے بتایا کہ آپریشن کا رخ چڑیا گھر کی جانب کیا جائے گا جہاں 200سے زائد دکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔