اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

قوتِ حافظہ کیلئے:
1۔ جو شخص نہار منہ اسم مبارک اَلْرَّزَّاقُ کو بیس مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے، حق تعالیٰ اسے ایسا ذہن عطا فرماتے ہیں، جو باریکیوں اور مشکلوں کو سمجھ سکتا ہے۔
2۔ اگر کندذہن چینی کی رکابی پر اَلْفَتَّاحُ لکھ کر زبان سے چاٹے، ذہن تیز ہو جائے۔
3۔ جو شخص کثرت سے یَا عَلِیْمُ کا ورد کرے گا، رب تعالیٰ اس پر علم و معرفت کے دروازے کھول دے گا اور جو کچھ خدا سے مانگے کا جلد ملے گا اور حافظہ قوی ہو گا۔
4۔ اگر جمعہ کی دوسری ساعت میں اسم مبارک اَلْقَوِی پڑھے تو نسیان جاتا رہے گا۔
5۔ جو اَلْقَیّومُ کو ہر روز تنہائی میں سترہ بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو کند ذہنی کے مرض سے نجات پائے گا اور اس کا حافظہ قوی اور دل منور ہو گا۔
8۔ ہر نماز کے بعد سو بار اَلرَّحْمٰنْ پڑھنے سے نسیان دور ہوتا ہے۔
روزی میں برکت:
1۔ جو روزانہ نوے بار اَلْمَلِکُ پڑھنے کا معمول بنائے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ مالدار ہو جائے گا اور جو فجر کے بعد ایک سو بیس بار پڑھنے کا معمول بنائے، خدا اسے اپنی عنایات کے ذریعے غنی فرمائیں گے۔
2۔ جو شخص جمعہ کے بعد سو بار یَا غَفَّارُ پڑھے گا، اس کی تنگی دفع ہوگی اور بے گمان زرق ملے گا۔
3۔ جو اشراق کی نماز کے بعد سجدہ کرکے سات بار یَا قَھَّارُ پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے غنی فرما دیں گے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More