ایمپریس مارکیٹ میں ملبے کی صفائی کے دوران گیس لائن میں آتشزدگی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر ایمپریس مارکیٹ میں صفائی کے دوران گیس لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح پریڈی تھانے کی حدود ایمپریس مارکیٹ کے باہر موجود ملبے کی صفائی کا کام جاری تھا کہ اس دوران گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی اور شعلے بلند ہونے لگے، تاہم علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں اور فائر بریگیڈ و سوئی سدرن کو طلب کیا جبکہ وہاں تعینات رینجرز اہلکاروں نے شہریوں کو قریب جانے سے روک دیا اور علاقے کو بند کردیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More