دانیال عزیزنےنااہلی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لےلی

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرمملکت دانیال عزیزنےنااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل واپس لےلی ،جسے عدالت نےواپس لینےپرنمٹادیا۔دانیال عزیز کی طرف سے دائرنااہلی کےفیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرجسٹس گلزارکی سربراہی میں 5رکنی بنچ نےسماعت شروع ہی کی تھی کہ دانیال عزیزنے اپیل واپس لینےکی استدعاکردی جس پرعدالت نے ان کی جانب سےاپیل واپس لینےپرمعاملہ نمٹادیا۔ واضح رہےکہ سپریم کورٹ نےتوہین عدالت کیس میں سابق وزیرمملکت دانیال عزیزکوپانچ سال کیلئےعوامی عہدے کیلئے نااہل قراردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More