سینٹ لوسیا(امت نیوز) سٹیفنی ٹیلر کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے بارہویں میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔ کپتان سٹیفنی ٹیلر نے انتہائی شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کو فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر ٹیلر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 108 رنز ہدف کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 76 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ ایک اور میچ میں سری لنکن ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔