اتھلیٹکس ایونٹ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے-ہیڈ کوچ اصغر گل

0

اسلام آباد(امت نیوز) قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ہیڈکوچ اصغر علی گل نے کہا ہے کہ قومی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے،گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے سکولز کی ٹیم جونیئر اینڈ یوتھ چیمپئن شپ میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیل کو فروغ حاصل ہوگا ، انہوں نے کہا کہ قومی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے اورچیمپئن شپ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سائوتھ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے ان کو تربیت دی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More