بلوچستان میں اسٹروٹرف کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح

0

چمن (امت نیوز)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان کے پہلے اسٹروٹرف کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح کر دیا اور اسے کرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کردیا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نیاسٹرو ٹرف گرائونڈ میں شاٹ لگا کر گرائونڈ کا افتتاح کیا، گرائونڈ میں چمن الیون اور قلعہ عبداللہ الیون کے درمیان فرینڈلی کرکٹ میچ کھیلا گیا۔کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے مجھے شاہد آفریدی ،یونس خان اوربڑے بڑے کھلاڑی ان ہی میں سے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر طرف امن نظر آرہا ہے ، یہاںترقی کا دور شروع ہوچکا ہے اور اب یہاں بڑے بڑے کھلاڑی بھی آئیں گے۔جنرل عاصم سلیم نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے، سڑکیں مانگتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More