ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوکیویز سے شکست

0

پروویڈنس (امت نیوز)آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 54 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے اور جیت کیلئے پاکستان کو 145رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض اور ثنا میر نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 18 اوورز میں 90 رنز کے اسکور پر آل آئوٹ ہو گئی۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان جویریہ خان 36، ندا ڈار 11 اور ایلیا ریاض نے 12رنز کی اننگز کھیلی جبکہ باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکی۔ جیس واٹکن عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More