خاتون کے اکاؤنٹس سے 20لاکھ نکلوانے والے مفرور ملزمان کے وارنٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے فون کال پر خاتون سے بینک اکاؤنٹ کی معلومات لے کر 20 لاکھ ہتھیانے کے کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے داخل کرایا گیا چالان سماعت کیلئے منظور کر لیا ہے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایک ملزم محمد عمران گرفتار جبکہ محمد یونس،محمد اسلم،محمد ندیم اور بشری ظہور مفرور ہیں ۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔