قائد آباد پولیس نے مقابلے کے بعد 2 منشیات فروش دھر لئے

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قائد آباد پولیس نے مقابلے کے بعد 2 منشیات فروشوں کو دھر لیا، ملزمان سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور ٹیپو سلطان کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان 4 بار جیل جا چکے ہیں۔ ایس ایچ او معراج انوار نے امت کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر لانڈھی اسٹیشن کے قریب کارروائی میں ملزم عبدالحمید اور عمر زمان کو بعد گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 2 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس ایک پستول اور ٹیپو سلطان کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل تحویل میں لی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف شاہ لطیف، سکھن، شرافی گوٹھ اور ملیر سٹی تھانے میں منشیات اور اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان پہلے بھی 4 بار جیل جاچکے ہیں اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ ملیر اور کورنگی میں منشیات سپلائی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 416/2018 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More