ریڈزون میں بغیرشناخت داخلےپرپابندی

0

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں بغیر شناخت داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،اطلاق کل سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا میں بغیر شناخت داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق 19 نومبر بروز سوموار سے ہو گا ۔چیکنگ کے بغیر کسی گاڑی اور شہری کو ریڈ زون ایریا میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ،ریڈ زون کے چاروں ناکوں پر پولیس کسی بھی شہری اور گاڑی کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی جانے کی اجازت دے گی ۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھروں سے نکلتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ ریڈ زون میں داخلے کے وقت انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں داخل ہونے والی کسی بھی گاڑی یا شہری کے بغیر شناختی کارڈ داخلے پر پابندی عائد ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More