ڈبل ڈیوٹی سے تنگ میر پور خاص کے اہلکار کی خود سوزی کوشش

0

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میرپور خاص پولیس کے اہلکار ماجد شاہ نے میرپورخاص پر یس کلب کے سامنے پہنچ کر خود پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی جسے صحافیوں نے ناکام بنا دیا پولیس اہلکار ماجد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں گزشتہ کئی ماہ سے ڈبل ڈیوٹی ادا کررہا ہوں اور چھٹی کی درخواست پر شوکاز نوٹس ہاتھ میں تھما دیا گیا ماجد شاہ نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عتیق الرحمن مجھ سے ناجائز تعلقات قائم کرنے کا خواہشمند ہے مگر میرے انکار پر مجھے تنگ کرنا اور محکمہ جات کارروائی کی جاتی ہے جس سے میں دلبرداشتہ ہو گیا ہوں او ر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں دوسری جانب ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے کہا کہ ہم نے تمام معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس انکوئری کے لےے ڈی ایس پی شاہ نواز خاص خیلی کو مقر ر کیا ہے جو کہ 24 گھنٹے میں رپورٹ دے گا تاہم کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی افسر کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ خود سوزی کرے یا کوئی اور کام جس سے محکمہ بدنام ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More