کے الیکٹرک نے ملبہ کنڈوں پر ڈال دیا-متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کے الیکٹرک نے خضر کا حادثہ غیر قانونی کنڈوں پر ڈال دیا ۔ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرجانی ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم کمپنی یہ واضح کرتی ہے کہ اس طرح کے واقعات کچی آبادیوں اور تجاوزات کے گرد غیرقانونی کنڈوں کے نتیجے میں پیش آتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک ایسے تجاوزات اور کنڈا عناصر کیخلاف متعلقہ محکموں کے بھر پور تعاون اورقوانین کا سخت نفاذ چاہتا ہے تاکہ حادثات سے بچاجا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More