7بہنوں کا اکلو تا بھائی سپردخاک -ہر آنکھ اشکبار

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قائد آباد دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 7 بہنوں کے اکلوتے بھائی 17 سالہ حسن سپرد خاک کردیاگیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبارتھی ۔مقتول کی نمازجنازہ گزشتہ روز قائدآباد کے علاقے خلد آباد گوبری گراؤنڈ میں ادا کی گئی ، جنازے میں رشتے دارو علاقہ مکینوں سمیت ضلع ملیر پولیس کے افسران کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات ایم این اے ، ایم پی ، سول سوسائٹی ملیر کے چئیرمین شوکت ربانی اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر دھماکے میں زخمیوں ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کی گئی جب کہ نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More