ہاوسنگ سوسائٹی تک سڑک بنانے کیلئے حکومتی شخصیت کا دباو

0

اسلام آباد(وقاص منیر چوہدری)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماکی جانب سے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی تک سرکاری اراضی سے سڑک گزارنے کے لیے سی ڈی اے پر دباؤڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ اس سے قبل سیاسی دباؤ کے ذریعے وہ اپنی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے لیے این او سی بحال کر اچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے سے این او سی بحال کروانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ہاؤسنگ سوسائیٹی تک رسائی کے لیے سرکاری اراضی سے 200فٹ چوڑی سڑک بنانےکے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی ملکیتی اراضی سے سڑک بننے سے مذکورہ سوسائیٹی کی قدر میں کئی گنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ سی ڈی اے کے کے افسر نے نام ظاہر کیے بغیر ’’امت‘‘ کو بتایا کہ آئے روز بااثر شخصیت کی جانب سے سی ڈی اے دفتر میں سر کا ری زمین کے نقشے دکھا کر سر کاری زمین سے مرضی کے مطابق سوسائٹی کو راستہ دینے کو کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014میں جب سو سائٹی کو پہلی مرتبہ این او سی جاری کیا گیا تو یہ شرط عاید کی گئی تھی کہ وہ ملوٹ روڈ کی جانب سوسائیٹی کا ایک سو فٹ فرنٹ سڑک کے لیے چھوڑیں گے، تاہم سوسائیٹی مالکان نے اس شرط کی پابندی نہیں کی تھی جس کے باعث بعد میں سوسائیٹی کا این او سی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد(نمائندہ امت)وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے ترنول جی ٹی روڈایریا میں غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات اور سرکاری زمینوں پر قبضوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ، سی ڈی اے اور پولیس نے غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کےپہلے دن 1.5کلومیٹر کا ایریا میں غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کو مکمل طور پر ختم کرکے علاقہ کلیئر کردیا گیا ہے اورمجموعی طور پر250کنال اراضی پر قبضہ ختم کردیا ہے آپریشن صبح دس بجے شروع کیا گیا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More