معمولی ہدف کے تعاقب میں پاکستان کئی بار ناکام ہوا
لاہور(امت نیوز) پاکستانی ٹیم معمولی ہدف کے تعاقب میں ہمت ہارنے کی بیماری میں مبتلا ہوگئی۔گرین کیپس گزشتہ 10سال میں 5بار 200سے کم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں،ابوظبی ٹیسٹ میں ٹیم 176کا تعاقب کرتے ہوئے 171پر ہمت ہار گئی،گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کیخلاف بارباڈوس ٹیسٹ میں 187 کا پیچھا کرتے ہوئے گرین کیپس صرف 81 پر ڈھیر ہوگئے تھے،سری لنکا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان کیلیے 136کا ہدف پہاڑ بن گیا اور پوری ٹیم 114تک محدود رہی تھی۔دوسری طرف نیوزی لینڈ نے رنز کے لحاظ سے پانچویں کم ترین مارجن سے فتح پائی۔