آج کی دعا

0

جب کوئی شخص جسم سے کوئی مضر چیز دور کرے
اگر جسم پر کوئی گندگی لگ گئی ہو، یا کوئی کیڑا وغیرہ چڑھ گیا ہو اور دوسرا شخص اسے ہٹا دے، تو اسے یہ دعا دے۔
مَسَحَ اللّٰہُ عَنْکَ مَاتَکْرَہُ
ترجمہ : اللہ تعالیٰ تم سے وہ چیز دورکرے جو تم نا پسند کرتے ہو۔(ابن السنی)
جب کوئی شخص خوشخبری دے
جب کوئی شخص خوشخبری سنائے تو اسے یہ دعا دے۔
بَشَّرَکَ اللّٰہُ بِخَیْر فِی الدُّنْیَا وَاْلاٰخِرَۃِ
ترجمہ : اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا و آخرت دونوں میں اچھی خبریں سنوائے ۔(عمل الیوم واللیلۃ)
جب بدشگونی کا خیال دل میں آئے
بدشگونی لینا شرعاً جائز نہیں ہے، یہ سب توہم پرستی کی باتیں ہیں جن سے شریعت نے منع کیا ہے، لیکن اگر کبھی دل میں بدشگونی کا خیال آجائے یا کوئی شخص غلطی سے بدشگونی کی بنیاد پر کوئی عمل کربیٹھے تو یہ دعا پڑھنی چاہئے۔
اَللَّھُمَّ لَا طَیْرَ اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا خَیْرَ اِلَّاخَیْرُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ ۔
ترجمہ : یا اللہ ! آپ کی بنائی ہوئی قسمت کے سوا کوئی قسمت نہیں، اور آپ کی بنائی ہوئی بھلائی کے سوا کوئی بھلائی نہیں اور آپ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More