ٹیم کیلئے ماہر نفسیات کی تقرری کا معاملہ مذاق بن گیا

0

لاہور(امت نیوز)ٹیم کیلئے ماہر نفسیات کی تقرری کا معاملہ مزاق بن گیا۔سرفراز احمد نے سوال اٹھایا ہے کہ کس مقصد کیلئے تیعنات کیا جائیگا جس پر مکی آرتھر حیران رہ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس حوالے سے لاعلم ہیں کہ اسپورٹس ماہر نفسیات کیسے کام کرے گا؟ ابوظبی ٹیسٹ میں شکست کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ دباؤ میں ہمت ہار جانا ٹیم کیلیے ایک مسئلہ ہے، حل تلاش کرنے کیلیے ہم اسپورٹس ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کیخلاف دبئی میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس ٗمیں کپتان سرفراز احمد سے اس بارے میں بھی سوال ہوا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More