بھارت میں مسافروں سے بھری بس نہر میں جاگری-25 افراد ہلاک

0

بنگلور(امت نیوز) بھارت کے شہر بنگلور میں مسافروں سے بھری بس نہر میں گرنے سے 5 بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نجی بس میں 30 سے 35 افراد سفر کر رہے تھے کہ بنگلور کے علاقے مانڈیا میں تیزرفتاری کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔بس کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا اور اس نے تیر کر اپنی جان بچائی۔کرناٹکا کے نائب وزیراعلیٰ جی پارامیش وار کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ڈرائیور صحیح طریقے سے گاڑی نہیں چلا رہا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More