آج کی دعا

0

بیت الخلا جاتے وقت
بیت الخلا میں داخل ہونے سےپہلے یہ دعا پڑھی جائے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔
ترجمہ: اے اللہ ! میں خبیث شیاطین سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں، خواہ وہ نر ہوں یا مادہ۔
بیت الخلا سے نکلتے ہوئے
بیت الخلا سے نکلتے وقت دایاں پائوں پہلے باہر نکالیں، پھر یہ دعا پڑھیں:۔
اَللّٰھُمَّ غُفْرَانَکَ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِیّ الْاَذٰی وَ عَافَانِیْ۔ (ابن ماجہ)
ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے مغفرت مانگتا ہوں۔ تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھ سے گندگی دور کی، اور مجھے عافیت عطا فرمائی۔
یا یہ دعا پڑھیں:
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَذَاقَنِیْ لَذَّتَہ‘ وَاَبْقیٰ عَلَیَّ قُوَّتَہ‘ وَدَفَعَ عَنِّیْ اَذَاہُ۔(ابن السنی وطبرانی )
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھے کھانے کا لذیذ ذائقہ عطا فرمایا، اور اس کی قوت کو میرے جسم میں باقی رکھا، اور اس کے گندے حصے کو مجھ سے دور کر دیا۔
یا یہ دعا پڑھیں:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَمْسَکَ عَلَیَّ مَایَنْفَعُنِیْ وَدَفَعَ عَنِّیْ مَا یُؤْذِیْنِیْ۔ (دارقطنی)
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے میرے لئے (کھانے کا) نفع بخش حصہ باقی رکھا اور جو چیز مجھے تکلیف پہنچانے والی تھی وہ دور کردی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More