اسما الحسنہ-مشکلات کا حل

0

دشمن کے شر سے حفاظت
13۔ جو شخص دو رکعت نماز پڑھ کر سو مرتبہ اسم مبارک القادر پڑھے گا، حق تعالیٰ اس کے دشمن کو ذلیل رسوا فرما دے گا۔ (اگر پڑھنے والا حق پر اور مخالف ناحق ہے)۔
14۔ جو شخص جنگ کے وقت ’’المُقَدّم‘‘ کثرت سے پڑھتا رہے گا، رب تعالیٰ اسے پیش قدمی کی قوت عطاء فرمائے گا اور خدا نے چاہا تو وہ دشمنوں سے محفوظ رہے گا، اسے غم و رنج نہیں پہنچے گا اور جو کوئی اس اسم کو کثرت سے پڑھے گا، بفضل الٰہی دشمن پر غالب رہے گا۔
15۔ جو جمعہ کے دن پانچ سو بار ’’الظاھر‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس دشمن مغلوب ہوگا۔
16۔ دشمن کے نقصان کیلئے سات دن تک روزانہ ایک ہزار بار ’’المتعالی‘‘ پڑھنا مفید ہے۔
17۔ جو کوئی کسی ظالم یا حاسد سے ڈرتا ہو۔ پچھتر بار یا اکیس بار ’’یا مذل‘‘ یا ’’المذل‘‘ پڑھ کر سجدہ کرے اور کہے یا الٰہی فلاں ظالم کے شر سے مجھے محفوظ رکھ۔ حق تعالیٰ اسے امان دے گا اور اپنی حفاظت میں رکھے گا۔ جو سات سو ستر بار روزانہ کوئی وقت مقرر کرکے
’’یا مذل کل جبار عنید بقھر عزیز سلطانک‘‘
پڑھ لیا کرے تو اس کا دشمن دفع ہوگا۔
18۔ جو ’’الصمد‘‘ کو ہزار بار پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن پر فتح پائے گا۔
19۔ جو شخص دفع دشمن کیلئے ’’الآخر‘‘ پڑھے گا، وہ کامیاب ہوگا۔
20۔ جو شخص حق پر ہو اور دشمن سے بدلہ لینے کی اس میں قدرت نہ ہو، وہ تین جمعہ تک بکثرت ’’یا منتقم‘‘ پڑھے۔ حق تعالیٰ اس سے خود انتقام لے لیں گے۔ جو کوئی عشاء یا فجر کے بعد چالیس دن تک روزانہ ایک ہزار بار ’’یا قھار یا مذل یا منتقم‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالم برباد ہوگا۔
21۔ جو تین ہفتے تک ’’العفو‘‘ کا ورد رکھے گا۔ سب دشمن اس کے دوست بن جائیں گے اور لوگوں میں معزز ہوگا۔
22۔ اگر ہفتہ کے دن دشمن کی مغلوبی کی نیت سے مداومت کی شرط پر کسی وقت با وضو بعد دو رکعت نفل سو بار ’’الباقی‘‘پڑھے گا۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن اس کے مطیع و فرمانبردار ہوں گے۔
23۔ جو شخص طلوع آفتاب سے پہلے سو مرتبہ ’’الصبور‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے دشمنوں اور حاسدوں کی زبانیں بند رہیں گی۔ اگر آدھی رات یا دوپہر کو مداومت کرے گا، دشمنوں کی زباں بندی اور خوشنودی اور بادشاہ کی رضامندی حاصل ہوگی۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More