دکان میں سلنڈر پھٹنے سے طالب علم جاں بحق

0

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے شہر تربت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے طالب علم جاں بحق جبکہ متعدد طلبہ سمیت 20 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، دھماکے سے دکان کے قریب کھڑی اسکول وین میں آگ لگ گئی، جس سے کئی بچے اور راہ گیر زخمی ہوئے، آگ پر قابو پانے کیلئےبلدیہ فائر بریگیڈ کے عملے ایف سی اور پاک بحریہ نے حصہ لیا۔ کمشنر مکران نے کہا کہ دھماکے سے زخمی بچوں میں 5کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی کراچی لیجانے کیلئے خصوصی جہاز کا انتظام کیا جارہا ہے۔ ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More