شیرشاہ میں تالا توڑ گروپ 14 دکانیں صاف کر گیا – تاجر سراپا احتجاج

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیر شاہ میں تالا توڑ گروپ 14 دکانوں کا صفایا کر گیا ۔ مقدمہ درج نہ ہونے پر تاجروں نے احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح شیر شاہ کے علاقے جناح روڈ، عالمگیر روڈ اور اردو بازار میں تالا توڑ گروپ 14 دکانوں کا صفایا کر گیا ۔ جن میں موبائل فون ، دودھ، پرچون، بیکری، میڈیکل اسٹور اور ہارڈ ویئر کی دکانیں شامل ہیں۔ متاثر تاجر جب دکانیں کھولنے پہنچے تو انہیں واردات کا علم ہوا ، جس کے خلاف انہوں نے احتجاج شروع کردیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار پر دکاندار اور علاقہ مکین مشتعل ہوگئے۔مظاہرین کے مطابق شیر شاہ میں تالا توڑ وارداتیں معمول بن چکی ہیں ۔ پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے ۔تاہم ایس ایچ او انعام جونیجو نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More