تیل پر نئے ٹیکس واپس لینے پر فرانس تیار

0

پیرس(امت نیوز) فرانس میں تیل قیمتوں میں اضافے کیخلاف جاری احتجاج میں فرانسیسی طلبہ بھی شامل ہو گئے ہیں ۔منگل کو فرانس میں پیٹرول کا بحران سنگین ہوگیااور پیرس کے تمام پیٹرول پمپ بند ہوگئے۔ مظاہرین کے احتجاج کے آگے صدر عمانویل میکرون کی حکومت نے سرجھکاتے ہوئے عائد ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ فرانسیسی وزیر اعظم ایڈوریڈ فلپی نے ملک کی سیاسی قیادت سے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا ۔ٹیکسوں کی منسوخی کے حکومتی فیصلے کو صدر عمانویل میکرون کےاقتدار آنے کے بعد پہلا یوٹرن قرار دیا جارہا ہے۔شہریوں کی جانب سے حکومت کی جانب سے ڈیزل پر عائد کردہ ٹیکسز اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 17 نومبر کو احتجاج شروع ہواتھا ۔ اس دوران مظاہرین نے پیلی جیکٹیں پہن کر احتجاج کیا اور یہ احتجاج ملک کے مختلف شہروں بشمول پیرس بھر میں پھیل گیا ۔پرتشدد مظاہرین نے پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔میکرون حکومت کا کہنا ہے کہ ماحول کو محفوظ بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے ڈیزل پر ٹیکسز لگانا ضروری ہے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ صدر ایمانیول میکرون کی پالیسیاں امیر طبقے کے مفاد کے لیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More