بلدیہ وسطی میں متحدہ مخالف افسرزیر عتاب

0

کراچی ( رپورٹ: راؤ افنان)بلدیہ وسطی میں متحدہ کے حامیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔تنخواہ اجراکے عدالتی حکم کی راہ میں ڈائریکٹر ایجوکشن عرفان حائل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن وسطی نارتھ کراچی زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد حسین گزشتہ 10 ماہ تنخواہ سے محروم ہیں۔مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو متحدہ کے ادوار میں دوسرے محکموں سے آنے والے افسران و ملازمین کی تقرریاں اور تعیناتی چیلنج کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد حسین نے ڈی ایم سی وسطی میں ایکس کیڈر افسران کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن نمبر 1111\2016دائر کی ۔ بعدازاں عدالت نے تمام فریقین کو بلا کرسماعت کی اور اس پٹیشن کا فیصلہ دیتے ہوئے تمام ڈی ایم سیز میں دوسرے محکموں سے آئے ہوئے تمام افسران و ملازمین کو متعلقہ محکموں میں واپس بھیجنے کاحکم دیا تھا۔ انکشاف ہوا ہے کہ وہ تمام افسران و ملازمین ان ہی عہدوں پر براجمان ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس وقت کے میونسپل کمشنر آفاق سعید نے پٹیشنر زاہد حسین کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ڈی ایم سی سینٹرل رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ، تاہم زاہد حسین نے اس احکامات کے خلاف عدالت سے حکم امتناع لے لیا تھا ، جس کے بعد آفا ق سعید نے زاہد حسین کی تنخواہ اجراکو پٹیشن واپس لینے سے مشروط کردیا تھا ، تاہم زاہد حسین کے انکار کرنے پر ان کا نام گھوسٹ ملازمین کی لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ زاہد حسین کی جانب سے27جون 2018 کو ایک درخواست میونسپل کمشنر کو بھی دی تھی جس میں انہوں نے تحریر کیا تھا کہ میں نے ایک پٹیشن نمبرD-1111 دائر کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بغیر کوئی وجہ بتائے میری تنخواہ کو روک دیا گیا ۔ اب جبکہ میں 31 مئی 2018 کو ہائی کورٹ سندھ کی جانب سے میری تنخواہ کے اجراکے فوری احکامات بھی آچکے ہیں۔تاہم 10ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہ کے اجراکے حوالے سے میونسپل کمشنر کی جانب سے کسی بھی قسم کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ ذرائع کاکہنا تھا کہ میونسپل کمشنر وسیم سومرو نے مذکورہ افسر کی تنخواہ کے تمام بل بنوا کر ڈائریکٹر ایجوکیشن عرفان کو بھیجواتے وقت جلد از جلد منظوری دینے کے ریمارکس لکھے تھے تاہم آج 10دن گزرنے کے باوجود تنخواہ کا بل ڈائریکٹر ایجوکیشن عرفان کے پاس ہی رکھا ہو اہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ معاملہ میونسپل کمشنر وسطی اور ڈسٹرکٹ چیرمین ریحان ہاشمی کے بھی علم میں ہے اور وہ تنخواہ اجرامیں غیر معمولی تاخیر کرنے پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کے خلاف کارروائی سے گریزکر رہے ہیں۔اس حوالے سے میونسپل کمشنر وسیم سومرو کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق ان کا مسئلہ حل کردیا تھا اگر نہیں ہوا تو مجھے اس کا علم نہیں ہے ،میں حل کروا دوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More