احسان مانی اور دیگر کی یاسر شاہ کو مبارکباد

0

لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی ، پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد ، ذاکر خان ،عاقب جاوید اورسابق وفاقی سیکرٹری سپورٹس اشرف خان نے 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ کے لئے قابل فخر موقع ہے۔ وہ ٹیسٹ ڈیبیو سے لے کر اب تک غیر معمولی باؤلر ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یاسر شاہ کی کیریئر میں مزید کامیابیوں کے لئے پرامید اور دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسر اپنی پرفارمنس کاتسلسل برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے نام کو مزید رروشن کریں گے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ کو 200 وکٹس مکمل کرنے اور82 سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More