عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف ثبوت نیب کو فراہم کردیے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم کردیے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نیب اسلام آباد کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے نیب کی درخواست پر خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت فراہم کردیے۔عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا گیا ہے جس میں سابق وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے بطور وفاقی وزیر غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور تنخواہ کا خفیہ معاہدہ بھی نیب کے حوالے کیا ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ اقامہ اور غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی، خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی بجلی قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More