اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

حکام کے شر سے حفاظت:
(4) جو اکتالیس بار صبح کو روز حاکم کے پاس جانے کے وقت ’’یا عزیز‘‘ پڑھ لیا کرے، حاکم مہربان رہے گا۔
(5) جو شخص روزانہ صبح و شام دو سو چھبیس مرتبہ ’’یا جبار‘‘ کو پڑھے گا۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالموں کے ظلم و قہر سے محفوظ رہے گا۔
(6) جو کسی ظالم سے ڈرتا ہو، وہ ’’القھار‘‘ کو تین سو چھ بار پڑھا کرے، اس پر حاکم مہربان ہوگا۔
(7) جو کوئی ’’الخافض‘‘ کو کثرت سے پڑھے، حاکم وقت اس سے رضامند رہے۔
(8) جو حاکم کے سامنے ہوتے ہی پانی سے ہاتھ بھگو کر گیارہ دفعہ ’’یاحلیم‘‘ پڑھ کر منہ پر مل لیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو حاکم نرمی و مہربانی سے پیش آئے گا اور جو کوئی اس اسم کو بادشاہ کے روبرو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے غصہ سے محفوظ رہے گا۔
(9) جو کوئی حکمران سے خوفزدہ ہو، وہ بارہ بار ’’العظیم‘‘ پڑھ کر اپنے پر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو محفوظ رہے گا اور نرمی پائے گا۔ (10) جو کوئی سات بار ’’الباعث‘‘ پڑھ کر اپنے اوپر پھونکے اور حاکم کے روبرو ہوجائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو حاکم مہربان ہوگا۔ (11) جو کوئی ’’الوکیل‘‘ کو ایک سو چھیانوے بار ہر روز پڑھ لے، حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالم کے ظلم سے بچا رہے گا اور کسی سے نہیں ڈرے گا۔ (12) جو کسی کے قہر سے ڈرتا ہو، روٹی کے ایک ٹکڑے پر 58 بار یہ اسم ’’المحی‘‘ پڑھ کر کھالے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ محفوظ رہے گا۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More