مکیش کی بیٹی کی شادی پر مہمانوں کی لمبی فہرست

0

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر ادے پور میں ان دنوں دنیا کے بہت سارے مشاہیر جمع ہیں اور یہ انڈیا کے امیرترین تاجر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے یکجا ہیں۔ جب ’’تیزاب‘‘ فلم ریلیز ہوئی تھی تو مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں، لیکن ان کے والد نے شاید اپنی بیٹی کی شادی میں چار چاند لگانے کے لیے بالی وڈ اور ہالی وڈ کے تمام ترا سٹارز کو مدعو کر لیا ہے۔ادے پور میں چند دن قبل اداکارہ پرینکا کی شادی میں بھی بہت دھوم دھام رہی تھی لیکن ایشا کی شادی میں امریکہ کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن کے ساتھ امریکی گلوکارہ بیونسے بھی موجود ہیں۔رواں ہفتے ایشا امبانی کی شادی ایک دوسرے ارب پتی کے بیٹے آنند پیرامل سے ہو رہی ہے لیکن شادی کی تقاریب سنیچر سے ہی شروع ہیں۔مکیش امبانی نے حال ہی میں بالی وڈ اداکاروں دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں شرکت کی تھی جبکہ ایشا امبانی پرینکا چوپڑہ کی امریکی گلوکار نک جوناس کے ساتھ شادی میں دلھن کی سہیلی بنی تھیں۔در اصل شادی بدھ کو ہونی ہے لیکن اس سے قبل دوسری تقریبات میں مشاہیر کا جمگھٹ لگا ہوا ہے۔ اس میں شامل ہونے والے مہمانوں کی فہرست میں ہلیری کے علاوہ میڈیا ٹائيکون ایریانا ہفنگٹن، کرکٹر سچن تنڈولکر اور سٹیل ٹائیکون لکشمی متل بھی شامل ہیں۔ بالی وڈ کے اداکاروں میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، پرینکا چوپڑا، سلمان خان، ابھیشیک بچن وغیرہ کو شادی سے پہلے کی تقاریب میں دیکھا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق مہمانوں کو شادی کی مختلف تقاریب میں شرکت کے لیے 100چارٹرڈ طیاروں سے لایا گيا ہے۔ سیلیبریٹیز، انٹرٹینمنٹ پر لکھنے والے صحافی، لائف سٹائل میگزن نے شادی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر انھیں شیئر بھی کر رہے ہیں۔اتوار کی شب امریکی گلوکار بیونسے نے سنگیت کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ زروجواہر سے بنے لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ان کی شرکت کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے اس کی قیمت لی ہوگی لیکن امبانی کے لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور ان کی دولت کا انداز 47ارب امریکی ڈالر لگایا جاتا ہے۔اس سے قبل انڈیا کے کسی تاجر کی شادی میں اس قدر دھوما دھام سنہ 2004میں دیکھی گئی تھی جب لندن میں مقیم ہندوستانی تاجر لکشمی متل نے اپنی بیٹی کی شادی فرانس کے تاریخی محل پیلس آف ورسائے میں کی تھی۔ اس موقعے پر خاندانی دوستوں کو تحفے بھی دیے گئے تھے اور شادی کا مجموعی بل تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ امریکی ڈالر آیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More