سانحہ 12 مئی عمیر صدیقی کا منصوبہ تھا – اعترافی بیان

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نےپولیس کوسانحہ12مئی کیس کے حوالے سے بد نام زمانہ متحدہ ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی سے تفتیش کی اجازت دیدی ہے۔ متحدہ دہشت گرد مرزا نصیب بیگ عرف رضوان چپاتی نے عمیر صدیقی کے منصوبے و اہم کردار کا اعترافی بیان دیا تھا ۔عدالت میں تھانہ ایئرپورٹ اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر تھانوں نے 7 مقدمات میں عمیر صدیقی سے تفتیش کے لیے درخوست دائر کی تھی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گرفتار ملزم مرزا نصیب بیگ عرف رضوان چپاتی نے عمیر صدیقی کو سانحہ بارہ مئی میں اہم کردار ٹھرایا ہے ،جو اب جیل میں ہے اور اس سے12مئی کے مقدمات میں تفتیش نہیں کی جا سکی ہے۔ادھراحتساب عدالت نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور دیگر ملزمان کے خلاف رفاعی پلاٹس کے کمرشل استعمال کی اجازت دینے کے ریفرنس میں گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More