تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)وفاقی حکومت نےتمام سرکاری ملازمین کاڈیٹااکٹھا کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گریڈایک سے22 تک کےوفاقی ملازمین کی اہم تفصیلات طلب کرتے ہوئے دو صفحات پر مشتمل خصوصی فارم جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فارم کےذریعےوفاقی ملازمین کوذاتی اور پیشہ وارانہ تفصیلات جمع کروانےکی ہدایت کی گئی ہیں۔ فارم میں سرکاری ملازمین کا نام، ولدیت، شناختی کارڈنمبر،دوہری شہریت، جنس، بلڈ گروپ، پاسپورٹ نمبر، ازدواجی حیثیت کی تفصیلات اورشریک حیات کی دوہری شہریت اوربچوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معذور ہونے یا نہ ہونے کی تفصیلات، عہدہ، سکیل، سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ، سروس گروپ ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت نے جاری کردہ فارم میں ملازمین سے گذشتہ 3 سال میں حاصل ٹریننگ، رہائش اور یکم جولائی 2018ء تک کی پوزیشن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات کے جواب میں فارمز حاصل کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More