زمینوں پر قبضوں پر زرداری کے منہ بولے بھائی ٹپی کی آج طلبی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے شہریوں کی زمینوں پر قبضے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اور سابق وزیر اویس مظفرٹپی کو بدھ کو طلب کر لیا ہے۔منگل کو سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی پر قبضوں کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ایک شہری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 10 میں اویس مظفر ٹپی نے بڑے پیمانے پر ناجائز قبضے کرا رکھے ہیں، بیوائیں روتی ہیں۔اس پرچیف جسٹس نے پوچھا کہ کون ہے یہ ٹپی ؟۔ کہاں ہے یہ ٹپی؟۔ اسے بدھ کو پیش کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More