آج کی دعا

0

رکوع کی حالت میں
رکوع کی حالت میں مشہور ذکر ’’سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ‘‘ ہے وہ تو رکوع میں پڑھنا ہی چاہئے۔ لیکن نفلی نمازوں میں مندرجہ ذیل اذکار اور دعائیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں، کیونکہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں۔
1۔ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ، رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔(صحیح مسلم)
ترجمہ: اللہ پاک ہے، پاکی والا ہے، تمام فرشتوں اور روح کا پروردگار ہے۔
2۔ سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَآئِ وَالْعَظَمَۃِ۔ (ابودائود۔ نسائی)
ترجمہ: پاک ہے جبروت اور ملکوت کا مالک اور بڑائی اور عظمت والا۔
3۔ سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ۔ (بخاری ومسلم)
ترجمہ: اے اللہ! میں آپ کی پاکی اور حمد بیان کرتا ہوں، یا اللہ! میری مغفرت فرما۔
4۔ اَللّٰھُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ ٰامَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ خَشَعَ لَکَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَمُخِّیْ وَعَظْمِیْ وَعَصَبِیْ (مسلم)
ترجمہ: یا اللہ! میں نے آپ کے لئے رکوع کیا، آپ پر ایمان لایا، آپ کے آگے اپنے آپ کو جھکایا، آپ کے سامنے میری سماعت، میری بینائی، میری ہڈی، میرا گودا اور میرے پٹھے سب کچھ عاجزی کا اظہار کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More