3بھتہ خور۔مقابلےمیں3 زخمی ملزموںگرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں اورمقابلے کے بعد3بھتہ خور اور 3 زخمی ملزموں سمیت 12ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ،موٹرسائیکل،موبائل فون ودیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے 3 ملزمان بلال ، امیر حمزہ اور محمد عرفان پر مشتمل بھتہ خور گروہ کو گرفتار کیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان نے 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 کے رہائشی نور عالم نامی تاجر کے گھر کے دروازے پر 15 لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینکی اور گھر کی گھنٹی بجا کر فرار ہو گئے۔ اس کے بعد ملزمان نے 10 دسمبر کو مذکورہ تاجر کو کال کر کے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔اس واقعے کی ایف آئی آر 14 دسمبر کو تھانہ مومن آباد میں ایف آئی آر نمبر343/18 زیر دفعہPPC384/385/386/34 7ATA اور ٹیلی گراف ایکٹ 25 کے تحت درج کی گئی ۔اس دوران ملزمان مذکورہ بالا تاجر کو موبائل نمبر پر کال کر کے دھمکیاں دیتے رہے۔ تینوں ملزمان کو بمعہ اسلحہ گرفتار کیا گیا ہے۔عوامی کالونی پولیس نے دوران گشت صائمہ ولاز سیکٹر10قبرستان روڈ کے قریب3 موٹر سائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ،جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک ملزم محمد اسلم ولد محمد بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کیا،جبکہ اسکے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔ زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی دھوبی گھاٹ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران نوازخان عرف نواب ولد سردار خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم مختار احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا۔ سعود آباد پولیس نے 2 منشیات فروش عبدالعزیز اور غلام قدر کو ماڈل کالونی پولیس نے ملزم نوید کو گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروش بلال کو عزیز بھٹی پولیس نے 2 دو ملزمان شہزاد گل اور ریاض عدنان کو گرفتارکرکے قبضے سے سعیدآبادتھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبرRJT_4004 اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More