ایک روز کیلئے سی این جی کھلنے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں 6 روز بعدگیس بندش ختم ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد سی این جی اسٹیشنز پہنچ گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا،جس سے شہریو ں اور مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شارع فیصل، راشد منہاس و یونیورسٹی روڈ پر ایمبولینسیں بھی جام میں پھنسی رہیں، جبکہ ٹریفک پولیس غائب رہی۔تفصیلات کے مطابق شہر میں کئی روز سے بند سی این جی اسٹیشن اتوار کے روز کھلنے پرشہریوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی، جس کے باعث سی این جی اسٹیشنوں کےباہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے شارع فیصل، راشد منہاس رود، یونیورسٹی روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر بدتریں ٹریفک جام ہوگیا۔اس موقع پر ٹریفک پولیس کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث نیپا چورنگی سے ناتھا خان پل، نیپا چورنگی سے سوک سینٹر، سوک سینٹر سے کارساز روڈ،کارساز روڈ سے شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی ہوئی نظر آئیں اور اس میں موجود مریض تڑپتے رہے ،جبکہ شہریوں اور مسافروں کوشدید مشکلات کیساتھ ذہنی اذیت بھی اٹھانی پڑی۔اس دوران شہریوں نے ٹریفک ہیلپ لائن پربھی ر ابطہ کیا ،لیکن شہریوں کی شکایت کا ازالہ نہیں ہوسکا۔ مذکورہ سڑکوں پر شام 5بجے سے رات گئے تک بدترین ٹریفک جام رہا، جبکہ ٹریفک پولیس شہریوں کو متبادل راستہ فراہم نہ کرسکی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ہفتے اور اتوار کے دن شام 5سے رات 10 بجے تک الہ دین پارک اور کارساز روڈ پر قائم پارک میں رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجاتا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ٹریفک جام نہ ہو ،لیکن شہری سڑک پر گاڑیاں پارک کردیتےہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More