بھارتی جاسوس حامد انصاری کو رہا کر دیا گیا ۔آج حوالگی متوقع

0

اسلام آباد(امت نیوز)بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا گیا ہے،اسے منگل کوواہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا ۔حامد انصاری کو3سال قبل کوہاٹ میں فوجی عدالت نےریاست مخالفت سرگرمیوں پر سزا سنائی گئی تھی۔31سالہ حامد نہال نصاری نےایم بی اےکررکھا ہے اور وہ ممبئی مینجمنٹ کالج میں استاد بھی بھرتی ہوا تھا۔گرفتاری کے وقت کے اس کے قبضے سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ملا تھا ۔حامد انصاری7 فیس بک اکاؤنٹس اور30 سے زائد ای میل آئی ڈیز استعمال کر کے دنیا بھر میں لڑکیوں کو بے وقوف بناتا رہا ہے ۔پیر کو وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی ملک بدری کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کی سزا پوری ہونے پر اسے رہا کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More