پرتھ ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

0

پرتھ (امت نیوز) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط ہے جبکہ بھارت پر شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 243 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے بھارت کو فتح کیلئے مجموعی طور پر287 رنز کا ہدف دیا، عثمان خواجہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، محمد شامی نے کیریئر بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں پر 112 رنز بنا لئے تھے، مہمان ٹیم کو فتح کیلئے مزید 175 رنز اور کینگروز کو 5 وکٹوں کی ضرورت ہے، وہاری 24 اور ریشبھ پانٹ 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پیر کو پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم نے 132 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 243 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More