بلتستان کے ضلع شگر میں پراسرار آتشزدگی سے 2 گھر خاکستر

0

شگر(نمائندہ امت ) بلتستان کے ضلع شگرکے بالائی گاؤں نیاسلو میں پراسرار آتشزدگی سے 2گھر جل کر خاکستر ہوگئے،اس نوعیت کا6ماہ میں یہ پانچواں واقعہ ہے۔ذرائع کے مطابق آتشزدگی گزشتہ سہ پہر کے وقت ہوئی جب حاجی محمد اور رستم کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ گھر کے بالائی حصوں میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی جدوجہد کی ۔ لیکن دونوں گھر مکمل طور جل کر خاکستر ہوگئے۔ کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم مال مویشیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکا۔ گزشتہ چھ ماہ میں نیاسلو گاؤں کے گھروں میں آگ لگنے کی یہ پانچواں واقعہ ہے۔ آئے روز پراسرا ر آتشزدگی سے مقامی آبادی میں سخت خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔علاقہ مکینوں نے شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ لگنے کے پراسرارواقعات کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More