اطاعت کے بغیر عشق مصطفیؐ کا دعویٰ سچ نہیں ہوسکتا- علامہ رضا ثاقب

0

کراچی (بزنس رپورٹر) عشق مصطفیؐ کا سچا دعویٰ آپؐ کی اطاعت و فرمابرداری کے بغیر ممکن نہیں۔ دلوں کا قرار اور پریشانیوں کا حل رب کی عبادت میں ہے۔ حلال لقمے سے ہی عبادات و دعا کو قبولیت کا درجہ اور دلوں کا قرار نصیب ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف اسکالر علامہ رضا ثاقب مصطفائی نے بزم غلامان مصطفیؐ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے تحت منعقد محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیج کمپیئر سینئر ڈائریکٹر آف بلڈنگ آشکار دائور نے جبکہ معروف نعت خواں عامر فیاضی، محمودالحسن اشرفی، گوہر رانا سہروردی اور محمد یٰسین نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ محفل مصطفی میں منتظمین ڈائریکٹر ادریس عبدالغفار، ندیم رشید، منیر بھنبھرو، پرسنل اسٹاف آفیسر مشتاق سومرو، پی ایس رحمت شاہ، افسر تعلقات عامہ ڈپٹی ڈائریکٹر امجد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس عبدالحفیظ، محمد رفیق اور جاوید امان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More