معذور فاسٹ بالر کی تیز رفتار بالنگ سے سب حیران

0

لاہور(امت نیوز)شیر علی آفریدی کومعذورکھلاڑیوں کا ‘شعیب اختربھی کہا جاتا ہے۔بائیں ٹانگ سے معذور شیرعلی آفریدی کا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے ہے۔ بچپن میں ایک حادثے میں ان کی بائیں ٹانگ ضائع ہو گئی تھی تاہم وہ مصنوعی ٹانگ لگا کر نہ صرف عام افراد کی طرح کرکٹ کھیلتے ہیں بلکہ تیز بولنگ بھی کراتے ہیں۔چند اور دیگر پاکستانی افراد کے بارے میں پڑھیے جنھوں نے معذوری کے باوجود اپنے شعبوں میں کامیابی حاصل کی۔شیر علی آفریدی کے مطابق اگر نارمل کھلاڑی ملک کےلیے کھیل رہے ہیں تو معذور بھی ان سے کم نہیں۔پاکستان میں عام طورپر معذور افراد کے لیے کھیل کود کے مواقع کم ہی میسر ہیں اور حکومتی سطح پر یہ مواقع نہ ہونے کے برابر ہی ہیں۔ملک میں معذور کھلاڑیوں کی قومی کرکٹ ٹیم تو موجود ہے لیکن ان کھلاڑیوں کو سرکاری طورپر باقاعدہ سرپرستی حاصل نہیں۔شیر علی آفریدی کا کہنا ہے کہ جس طرح میں ملک میں نارمل کھلاڑیوں کو اہمیت دی جاتی ہے اور ان کو مختلف مراعات ملتی ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More