برازیل ۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )برازیل کے اسٹار فٹ بالر کا کا اور پرتگال کے لوئس فیگو کا کراچی ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔مقامی ہوٹل پہنچنے پر دونوں فٹبالر کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی ۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا کا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے لیکن اب فٹبال بھی مقبول ہورہی ہے۔ملک اور کلب کے لیے کھیلنے میں فرق ہے، لیکن مقابلہ دونوں میں سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرخواب دیکھیں توخوابوں کی تعبیر کیلئے قدم بھی اٹھائیں۔حکومت اور نجی ادارے بھی فٹبال کے کھیل کو پروان چڑھانے کے لئےاپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر پرتگال کے سابق کپتان پرتگال لوئیس فیگونے کہا کہ محنت کریں گے تو کچھ مشکل نہیں، ورلڈ کپ میں ٹیمیں بڑھنے سے آمدن بھی بڑھے گی ۔دونوں فٹبالرنے کہا کہ پاکستان آکر بہت کوشی ہوئی انہوں نے لیاری کا دورہ بھی کیا اور لیاری بچوں کو آٹو گراف بھی دیئے۔ اس موقع پرایک تقریب میں پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین نے کا کا اور فیگو کوپاکستانی ٹیم کی شرٹ پیش کی۔ دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More