شیر خوار بچہ والدہ کے حوالے کرنے کا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے بچہ حوالگی سے متعلق درخواست پر 17 ماہ کا شیر خوار بچہ والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار الماس نے کہا کہ اس کی طلاق ہوچکی ہے،17ماہ کا بچہ انکے شوہراحتشام الحق کے پاس ہے،جسے ماں کی سخت ضرورت ہے ۔ استدعا ہے کہ بچے کو میرے حوالے کیا جائے۔درخواست پر عدالت نے سرجانی پولیس کوہدایت کی کہ بچہ والدہ کے حوالے کیا جائے۔عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے بچے فہد کو اسکی والدہ الماس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More