عالمی بینک سولر منصوبوں کیلئے 10 کروڑ ڈالر دے گا

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک سندھ میں سولر بجلی منصوبوں کیلئے 10کروڑ ڈالر قرض دے گا ۔ اس حوالے سے سندھ حکومت اور عالمی بینک میں معاہدہ طے پا گیا یہ رقم تین طرح کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، جن میں یوٹیلٹی اسکیل، ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اور ہاؤس ہولڈ لیول شامل ہیں۔ یوٹیلٹی اسکیل کے تحت سولر پارک بنائے جائیں گے ا ن کے ذریعے ملک کی پہلی سولر پاور پروڈکشن کی مسابقتی بولی متعارف کرائی جائے گی۔ جس کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کو 50میگاواٹ بجلی خریدنے کی پیشکش کی جائے گی۔ڈسٹری بیوٹڈ سولر جنریشن کے تحت سولر پینل تقسیم کیے جائیں گے جو کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں گھروں کی چھتوں اور دیگر دستیاب مقامات پر لگائے جائیں گے اوران سے 20 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ منصوبے کے تحت 2لاکھ ایسے گھروں کو سولر انرجی پینل فراہم کیے جائیں گے جہاں بجلی بہت کم یا الکل نہیں آتی ۔ 10کروڑ ڈالر کی لاگت سے جو منصوبے لگائے جائیں گے ان سے 400میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ ابتدائی طور پر 50میگاواٹ کے آزمائشی پراجیکٹ سے آغاز کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے 10کروڑ ڈالر درکار ہونگے۔ 50لاکھ ڈالر سندھ حکومت فراہم کرے گی یہ قرض 30سال میں واپس کرنا ہو گا۔ معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نوراحمد، سیکرٹری محکمہ انرجی سندھ مصدق احمد اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچوموتھولیگو نے دستخط کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More