وزیراعظم لیپ ٹاپ ا سکیم کااعلان سوشل میڈیاپرتنقیدکاہدف

0

اسلام آباد (امت نیوز)وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے فیز فائیو میں طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کے اعلان پرسوشل میڈ یا صارفین حکومت کوتنقید کانشانہ بنانے لگے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے ایک اشتہار نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا جس میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم فیز فائیو کے تحت لیپ ٹاپ ڈسٹربیوشن تقریب کا اعلان کیا گیا جو 18جنوری کو منعقد ہو گی۔ یہ اشتہارسوشل میڈیاپرصارفین کے دلچسپ تبصروں کاہدف بن گیا۔ماہو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں سوچتی تھی کہ کسی کو لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں ۔رضا رومی نے کہا واہ یہ لیپ ٹاپ واقعی اچھے ہونگے۔عمر قریشی نے مذکورہ اعلان کو نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کی جھلکیاں قراردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More